لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں لیور پول نے کرسٹل پیلس کو چار صفر کی شکست سے دوچار کر کے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔
اینفیلڈ کے خالی میدان میں جوش سے بھرا کھیل، لیورپول اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، الیگزینڈر آرنلڈ کے گول سے لیورپول کو برتری ملی، چوالیسویں منٹ مایہ ناز کھلاڑی محمد صلاح نے اسکور کو ڈبل کر دیا۔
دوسرے ہاف میں لیورپول کا جوشیلا پن، تابڑ توڑ حملے جاری رہے، فیبینو اور مین کے گولز نے ٹوٹل چار تک پہنچا دیا، کرسٹل پیلس کو چار صفر کی شکست سے دوچار کرنے والی ٹیم لیور پول کو بڑا انعام مل گیا۔ چھیاسی پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، 23 پوائنٹس کے فرق سے مانچسٹر سٹی کو دوسرے نمبر پر جانا پڑا۔