جرمن فٹبال لیگ کی چیمپئن ٹیم بائرن میونخ نے فریبرگ کو بھی ہرا دیا

Last Updated On 21 June,2020 10:38 am

برلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال لیگ کی چیمپئن ٹیم بائرن میونخ نے فریبرگ کو بھی ہرا دیا، مینز کو بریمنن کے خلاف تین ایک کی جیت سے پوائنٹ ٹیبل پر برتری مل گئی۔

کورونا وائرس کے باعث تین ماہ کی بریک کے بعد آٹھویں بار جرمن چیمپئن بننے والی ٹیم بائرن میونخ کا فریبرگ سے مقابلہ ہوا، میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، پندرہویں منٹ کِی مچ نے کامیابی دلائی، بائرن کی دھاک بٹھائی۔

لیونڈوسکی نے ہیڈر سے بال کو جال میں ڈال کرسیزن میں 32 گولز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بتیسویں منٹ فریبرگ کی طرف سے گول نے کھیل اور زیادہ تیز کر دیا۔

چھتیسویں منٹ لیونڈوسکی نے ایک اور گول کر کے اسکور تین ایک تک پہنچا دیا، اسی ٹوٹل پر پہلے اور دوسرے ہاف کا اختتام ہوا۔ مینز اور بریمن کا میچ بھی تین ایک ہی کے اسکور پر ختم ہوا، پچیسویں منٹ پر گول لائن کراس کرنے پر مینز کی برتری کا فیصلہ ہوا۔

تیسویں منٹ پر ایک اور فیلڈ گول سے اسکور ڈبل ہو گیا، دوسرے ہاف کے آغاز پر لاسٹ نمبر پر براجمان بریمن کو کامیابی ملی۔ پچاسویں منٹ پر مینز نے گول کر کے تین ایک کی کامیابی کو یقینی بنایا، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کر کے تیرہویں پوزیشن پر قبضہ جمایا۔