یاندے: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے باعث فٹبال ایونٹ "افریقہ کپ آف نیشنز" کے فائنل مقابلے دو ہزار بائیس تک ملتوی کر دیئے گئے۔
جان لیوا وائرس کے کھیلوں پر حملے جاری ہیں، کیمرون میں شیڈول آئندہ سال فروری میں کھیلے جانے والے فٹبال کے افریقہ کپ آف نیشنز کے فائنلز 2022 میں ہوں گے۔
افریقی ممالک کی فٹبال ٹیموں کا میگا ایونٹ اب جنوری 2022 میں مکمل ہو گا، دوبار کی چیمپئن ٹیم الجزائر اب دو سال بعد اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔