روم: (دنیا نیوز) اطالوی فٹبال لیگ میں یووینٹس کا لیچے کو 0-4 سے ہرا کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ مضبوط کر لیا، کرسٹیانو رونالڈو نے سیزن کا 23 واں گول کر کے برتری کی دھاک بٹھا دی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹالین سیری اے میں یووینٹس اور لیچے کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، بڑے میچ کا آغاز بڑے ہی دفاعی انداز میں ہوا، پہلے ہاف میں کوئی گول سکور نہ ہو سکا۔
اکتیسویں منٹ لیچے کے لیوسیونی Lucioni ریڈ کارڈ پر آؤٹ ہو گئے، دس رکنی سکواڈ دباؤ کا شکار ہو گئی۔ سٹارز سے جڑی ٹیم یووینٹس نے حملے تیز کر دیئے، ترپن منٹ پر ڈیبالا نے جیت کی بنیاد رکھی۔
کرسٹیانو رونالڈو نے پنلٹی کک پر سکور ڈبل کر دیا، سپر سٹار نے سیزن کا 23 واں انفرادی گول کیا۔ ہیگوئن اور ڈی لائٹ کے گولز سے سکور چار تک پہنچ گیا 0-4 کی بڑی جیت کا انعام مل گیا، یووینٹس کی سات پوائنٹس کے فرق کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مستحکم ہو گئی۔