لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں برنلے نے کرسٹل پیلس کو ایک صفر سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر ترقی پا لی، اعصاب شکن مقابلے میں می کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔
لاک ڈاؤن میں نرمی پر انگلش میدانوں کی فٹبال رونقیں بحال، پریمیئر لیگ کی ٹیمیں برنلے اور کرسٹل پیلس آمنے سامنے ہوئیں، خالی اسٹیڈیم میں کھلاڑی کا سست کھیل رہا، پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا۔
دوسرے ہاف میں کھلاڑیوں نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے تابڑ توڑ حملے کئے، باسٹھویں منٹ میں می نے بال کو جال میں ڈال کر کمال کیا۔ برنلے کو ایک صفر کی برتری ملی تو مقابلہ سنسنی خیز ہو گیا تاہم مقررہ وقت ختم ہونے تک می کا واحد گول ہی فیصلہ کن ثابت ہوا۔
فاتح ٹیم کو ایک جیت کا ڈبل انعام ملا، پوائنٹ ٹیبل پر پینتالیس پوائنٹس کے ساتھ ترقی اور آٹھویں پوزیشن مل گئی۔ فٹبال کے یورپی ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کی امید روشن ہو گئی۔