لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں آرسنل کا نارویچ سٹی کے خلاف گولز کا چوکا، چار صفر کی فتح سے پوائنٹ ٹیبل پر جمپ کر کے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی، ویسٹ ہیم نے تگڑی ٹیم چیلسی کو تین دو سے اپ سیٹ کر دیا۔
لاک ڈاؤن ایس او پیز میں فٹبال پریمئر لیگ مقابلے، آرسنل اور نارویچ کی ٹیموں کے درمیان جوڑ، بے جوڑ ثابت ہوا، آبامیانگ کے دو گول اور فاتحانہ ایکشن توجہ کا مرکز بن گئے۔ آرسنل نے حریف کھلاڑیوں کو چاروں شانے چت کر کے چار صفر سے فتح سمیٹی اور پوائنٹ ٹیبل پر ترقی پائی، ٹیم اب ساتویں نمبر پر آئی۔
دوسرے میچ میں نیو کاسل یونائیٹڈ نے برنماؤتھ کو چار ایک کی شکست سے دوچار کیا، نیوکاسل کی لگاتا چار کامیابیاں، دباؤ کا شکار انجری ٹائم میں واحد گول کر سکی۔
ویسٹ ہیم کا تگڑی ٹیم چیلسی سے مقابلہ ہوا، غیر معروف کھلاڑی نے حیران کن پرفارمنس دکھاتے ہوئے بازی پلٹ کر رکھ دی، تین دو سے اپ سیٹ کر کے پوائنٹ ٹیبل پر ترقی پا لی۔