لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، ٹوٹنہم نے ایورٹن کو ایک صفر سے ہرا کر آٹھویں پوزیشن پر ترقی پا لی، کیان کا اون گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔
لاک ڈاؤن ایس او پیز میں فٹبال مقابلے جاری، تماشائیوں کے بغیر پریمیئر لیگ کی ٹیمیں ٹوٹنہم اور ایورٹن آمنے سامنے ہوئیں، اسٹار سے بھری ٹوٹنہم کو نفسیاتی برتری حاصل تھی، چوبیسویں منٹ اون گول کا پہلا اسکور ہوا، ایورٹن کے کیان نے گول روکتے روکتے اپنے ہی پوسٹ کر دیا۔
ایک صفر کی سبقت سے ٹیم ٹوٹنہم پہلے اور پھر دوسرے ہاف کے اختتام تک آگے رہی، اسی برتری اور اسکور پر میچ ختم ہوا اور فاتح ٹیم جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر ترقی پا گئی جہاں اسے آٹھواں نمبر مل گیا۔