فٹبال پریمیئر لیگ، ساؤتھمپٹن کا مانچسٹر یونائیٹڈ سے میچ 2-2 کی برابری پر ختم

Last Updated On 14 July,2020 12:46 pm

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال انگلش پریمیئر لیگ میں اعصاب شکن مقابلہ ہوا، انجری ٹائم کے گول سے نمبر بارہ ساؤتھمپٹن کا مانچسٹر یونائیٹڈ سے میچ 2-2 کی برابری پر ختم ہو گیا، ریڈ برگیڈ آسان جیت اور ٹاپ فور میں آنے سے محروم رہی۔

لاک ڈاؤن کے دوران فٹبال کے میدان آباد، انگلش پریمیئر لیگ کا واحد میچ فُل سنسنی خیز رہا، نمبر فائیو مانچسٹر یونائیٹڈ کا بارہ نمبری ٹیم ساؤتھمپٹن سے آمنا سامنا ہوا۔ بارہویں منٹ آرمسٹرانگ نے گول کر کے میچ میں جان ڈال دی، ریڈ برگیڈ کے رشفورڈ نے گول کر کے حساب برابر دیا، تیئسویں 23 ویں منٹ مارشل کے کامیاب اٹیک سے اسکور دو ایک ہو گیا، اسی سبقت پر پہلا اور پھر دوسرے ہاف کا مقررہ وقت ختم ہوا۔

انجری ٹائم کے آخری لمحے ساؤتھمپٹن کے اوبافیمی نے بال کو جال میں ڈالنے کا کمال کر دکھایا۔ میچ دو دو کی برابری پر ختم ہوا، مانچسٹر یونائیٹڈ کا آسان جیت اور ٹاپ فور میں آنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ خالی اسٹیڈیم میں فُل اعصاب شکن مقابلے نے گیم کا مزہ دوبالا کر دیا۔