لاہور: (دنیا نیوز) فٹبال سپینش لیگ میں نمبر ون ریال میڈرڈ نے الویز کو 0-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کی دوڑ تیز کر دی، گریناڈا کی سوسی ڈیڈ کو اپ سیٹ کر دیا، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کر کے نواں نمبر حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں فٹبال کے مقابلے جاری ہیں، سپینش لیگ میں دو میچ کھیلے گئے، نمبر ون ریال میڈرڈ کا الاویزAlavesسے مقابلہ ہوا۔
ہیوی سائیڈ کا گیارہویں منٹ گول بینزیما نے برتری دلا دی۔ پچاسویں منٹ کی کامیابی نے سکور ڈبل کر دیا، اسی پر میچ کا اختتام ہوا۔
دوصفر کی جیت سے ریال میڈرڈ کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی، مزید دو فتوحات سے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسرے میچ میں گریناڈا نے سوسیڈیڈSociedadکو تین دو سے اپ سیٹ کیا۔ گریناڈا کو بڑی فتح کا بڑا انعام ملا، پوائنٹ ٹیبل پر نویں پوزیشن مل گئی۔