لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے برائٹن کو پانچ صفر سے پچھاڑ دیا، ویسٹ ہیم نے نارویچ کو فور نِل کر دیا، ایک اینٹونیو ہی چھائے رہے، چاروں گول کیے۔
لاک ڈاؤن کے دوران انگلش میدانوں میں فٹبال مقابلے، پہلے میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، رحیم اسٹرلنگ نے سیزن کی تیسری ہیٹ ٹرک کر دی، سٹی کی ٹیم کو 72 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر مل گیا۔
ویسٹ ہیم اور نارویچ کا میچ بھی یکطرفہ رہا، ویسٹ ہیم نے چار لگاتار گول کیے، سپر اسٹار اینٹونیو کسی سے پکڑے نہ گئے، حریف کھلاڑیوں کو چاروں شانے چیت کیا، چاروں گول کے ساتھ ہیرو بنے۔
چار صفر کی بری شکست نارویچ کے لیے بری خبر بنی، ایونٹ سے ریلی گیٹ ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔