انگلش پریمیئر لیگ، آرسنل نے لیورپول کو 1-2 سے اپ سیٹ شکست دے دی

Last Updated On 16 July,2020 10:22 am

لندن: (دنیا نیوز) انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں چیمپئن ٹیم لیور پول کو اپ سیٹ شکست ہو گئی، 9 نمبرٹیم آرسنل نے دو ایک سے ہرا دیا۔ برنلے اور وانڈرر کے درمیان فُل اعصاب شکن مقابلہ ہوا، میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا۔

لاک ڈاؤن ایس او پیز کے باعث شائقین نہ ہونے کے باوجود شاندار فٹبال مقابلے ہوئے، نمبر نائن آرسنل نے چیمپئن ٹیم لیورپول کو اپ سیٹ کر دیا۔ بتیس اور پھر چوالیس منٹ کے گول نے حیران کن جیت آسان بنائی، اسٹارز سے جڑی ٹیم لیورپول کی طرف سے واحد گول مین نے بیسویں منٹ پر کیا، مایہ ناز کھلاڑی محمد صلاح کا جادو نہ چل سکا، پرستار مایوسی کا شکار نظر آئے۔

دوسرا میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، وولور ہیمپٹن وارنڈرر اور برنلے کے میچ میں تابڑ توڑ حملوں کے باوجود فرسٹ ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا،
چھہترویں منٹ جمی نیز نے بال کو جال میں ڈال کر تگڑی ٹیم برنلے کو بڑا چیلنج دے دیا۔

مقررہ وقت تک وولو کی برتری برقرار رہی، انجری ٹائم کے آخری منٹ غلطی پر برنلے کو پنلٹی ملی، وُوڈ نے خوبصورت گول کر کے ٹیم کو ہار سے بچایا۔ کورونا خدشات کے باعث خالی اسٹیڈیمز میں فٹبال مقابلے توجہ کا مرکز بن گئے۔