ویمبلے: (دنیا نیوز) فٹبال ایف اے کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین ایک سے ہرا کر کک آؤٹ کر دیا۔ ٹائٹل مقابلہ آرسنل سے یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔
فٹبال ایف اے کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ بڑے مقابلے کے لیے تگڑے کھلاڑی اِن ایکشن آئے جنہوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے تاہم پہلے ہاف انجری ٹائم چیلسی کو برتری ملی۔
دوسرے ہاف کے پہلے منٹ چیلسی کا سکور ڈبل ہو گیا۔ دباؤ کا شکار سٹارز سے بھری ٹیم سے غلطیاں سرزد ہوئیں۔ 74ویں اون گول سے حریف چیلسی ہی کے سکور میں اضافہ ہوا۔
پچاسویں منٹ پر مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے واحد گول کیا گیا۔ تین ایک کی فتح نے چیلسی کو فٹبال ایف اے کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹائٹل مقابلہ یکم اگست کو چیلسی اور آرسنل کے درمیان ہو گا۔