اسپینش فٹبال چیمپئن لیگ کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نے اپنے نام کر لیا

Last Updated On 17 July,2020 09:32 am

میڈرڈ: (دنیا نیوز) اسپینش فٹبال چیمپئن لیگ کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نے اپنے نام کر لیا۔ اہم میچ میں ولار ریال کو دو ایک سے شکست دی، بینزم نے دو گول اسکور کئے۔ کامیابی پر ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا۔

اسپینش فٹبال لیگ میں بڑا مقابلہ، ریال میڈرڈ اور ولار ریال آمنے سامنے، دونوں ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ پڑا۔ ریال میڈرڈ کے بین زیم نے 29 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

بین زیم نے ہی 77 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا، مخالف ٹیم ولار رالن کے ابورا نے 83 ویں منٹ میں گول کر کے میچ میں واپس آنے کی کوشش کی مگر یہ کوشش بے کار ثابت ہوئی۔ رالم میڈرڈ نے آخری لمحات میں شاندار فاع کیا اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا،
کامیابی پر کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا۔