لندن: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئن شپ ون میں ویسٹ بروم کی شکست کا فائدہ لیڈز یونائیٹڈ کو ہو گیا ، 16 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ میں رسائی ملنے پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے خوب جشن منایا۔
لاک ڈاؤن کے دوران فٹبال چیمپئن شپ ون کا اہم میچ ویسٹ بروم اور ہڈرزفیلڈ Huddersfield کے درمیان ہوا، ویسٹ بروم کی دو ایک سے شکست کافائدہ لیڈز یونائیٹڈ کو ہوا، 16 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ میں نمائندگی پانے پر لیڈز یونائیٹڈ کے کھلاڑی اور پرستار جشن منانے لگے، سڑکوں پر خوب ہلہ گلہ اور ڈانس کیا کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس بھی اِن ایکشن رہی۔