فٹبال ایف اے کپ سیمی فائنل، آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو دو صفر سے ہرا کر آؤٹ کر دیا

Last Updated On 19 July,2020 01:43 pm

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال ایف اے کپ سیمی فائنل میں آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو دو صفر سے ہرا کر آؤٹ کر دیا، اوبامے ینگ چھائے رہے، دونوں گول اسکور کیے۔

لاک ڈاؤن کے دوران فٹبال کا ایک اور بڑا معرکہ، ایف اے کپ پہلے سیمی فائنل میں آرسنل اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، انیسویں منٹ اوبامے ینگ نے خوبصورت نشانے کے ساتھ بال کو جال میں ڈالا، اسی ایک صفر کی برتری کے ساتھ پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔

دوسرے ہاف میں مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا، اکتہرویں منٹ پھر اوبامے ینگ نے گول کیا جس سے اسکور ڈبل ہو گیا۔

اسٹارز سے جڑی ٹیم مانچسٹر سٹی کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی، دو صفر سے جیت نے آرسنل کو فائنل کا ٹکٹ دلا دیا۔ ٹیم آرسنل یکم اگست کو ٹائٹل کی جنگ لڑنے کے لیے میدان میں اترے گی۔