روم: (دنیا نیوز) اطالوی فٹبال لیگ میں ایک اور یکطرفہ مقابلہ ہوا، انٹر میلان نے جینوا کو تین صفر سے ہرا دیا، لوکاکو نے 2 گول اسکور کیے۔
سیری اے میں انٹر میلان اور جینوا ٹیمیں آمنے سامنےہوئیں، میچ کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا، انٹرمیلان نے تیزی پکڑی، چونتیسویں منٹ لوکاکو نے گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔ اسی ایک صفر کی سبقت پر پہلا ہاف ختم ہوا۔
دوسرے کے آخر میں سینکز نے بال کو جال میں ڈالنے کا کمال دکھایا، انجری ٹائم میں اسٹارز سے بھری انٹرمیلان ایک اور وار کیا، لوکاکو نے اضافی منٹ اپنا دوسرا گول اسکور کیا۔
تین صفر کی بڑی جیت پر انٹرمیلان کو بڑا انعام ملا، اٹلانٹا سے دوسری پوزیشن چھین لی، چار پوائنٹس کا فرق مٹا کر نمبر ون بننے کی ٹھان لی۔