یووینٹس نے سیمپڈوریا کو دو صفر سے ہرا کر مسلسل نویں بار ٹائٹل جیت لیا

Last Updated On 27 July,2020 09:43 am

روم: (دنیا نیوز) اطالوی فٹبال میں یووینٹس نے سیمپڈوریا کو دو صفر سے ہرا کر ریکارڈ مسلسل نویں بار ٹائٹل جیت لیا، سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار اکتیسویں گول سے ایونٹ کو یادگار بنا لیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران اٹلی میں فٹبال مقابلہ، سیری اے میں یووینٹس اور سمپڈوریا کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا۔ میچ کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا، پہلے ہاف کے اضافی منٹ کرسٹیانو رونالڈو نے بال کو جال میں ڈالنے کا کمال دکھایا۔

سپر اسٹار کے ایونٹ میں شاندار اکتیسواں گول پرستاروں کے لیے یادگار بن گیا، دوسرے ہاف میں دوسرا گول یووینٹس نے دو صفر سے فتح حاصل کی، یوونٹس نے ریکارڈ مسلسل نویں بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کورونا ایس او پیز کے باعث خالی اسٹیڈیم میں بڑی جیت کا بڑا جشن منایا گیا۔