کرسٹیانو رونالڈو کے دو گولز، یووینٹس نے لیون کو 1-2 سے ہرا دیا

Last Updated On 10 August,2020 05:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کے دو گولز کی بدولت اطالوی کلب یووینٹس نے لیون کو دو ایک سے ہرا دیا، مجموعی سکور کی برابری اور اوے گول پرفرنچ ٹیم کو چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کا ٹکٹ مل گیا، اطالوی کلب نے کوچ سیری کو فارغ کر دیا۔

چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنلز کا سیکنڈ لیگ LEG یووینٹس اور فرنچ کلب لیون آمنے سامنے ہوئے، فرنچ کلب کے ڈیپے Depayنے بارہویں منٹ پنلٹی پر گول کر کے برتری حاصل کی۔

جواب میں تینتالیسویں منٹ پر کرسٹیانو رونالڈو نے گول کر کے حساب چکا دیا، دوسرے ہاف میں کھیل سنسنی خیز ہو گیا، ساٹھویں منٹ پنلٹی کک کو رونالڈو نے کامیاب بنایا۔

دو ایک کی جیت سے مجموعی سکور دو دو رہا، فروری میں کھیلے گئے فرسٹ لیگ LEGیعنی اوے گول کی بنیاد پر لیون کو چیمپئنز لیگ کے کوراٹر فائنل میں جگہ مل گئی۔

میگا ایونٹ سے آؤٹ ہونے کا دکھ اطالوی کلب یووینٹس نے کوچ مارزیو سیری Maurizio Sarri کو عہدے سے فارغ کر دیا۔