جونیئر ایشیا کپ: قومی ہاکی پلیئرز کیمپ کا آج سے آغاز

Published On 22 September,2020 03:46 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز کیا جا رہا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ آرمی فزیکل فٹنس سکول ٹوبی کیمپ ایبٹ آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ارباز احمد، سمیع اﷲ خان، عثمان بشیر، محمد عثمان، ریحان بٹ، احتشام اسلم، معین شکیل، عقیل احمد، رضوان علی،اْسامہ، آصف حنیف ، محب اﷲ ، محمد عبد اﷲ ، حسنین بابر ، قیصر ،عبدالباسط ، رومان خان ،غضنفر علی ، حماد انجم ، محسن خان، زین اعجاز ،علی عزیز،عدیل ، مرتضیٰ یعقوب ،محمد فہد ، افراز ، عبدل منان،عمیر ستار ،ارشد لیاقت ، وقار علی ، رانا وحید ،محمد بلاول ، تقی الحسن ،شاہ زیب خان اور حماد ایازکوچ دانش کلیم کو رپورٹ کرینگے۔

دوسری جانب قومی جونیئر گول کیپرز کا فزیکل فٹنس اینڈ ٹریننگ کیمپ جمعہ کے روز سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگایا جائے گا۔
 

Advertisement