نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ

Published On 07 April,2021 04:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے بجٹ منظور کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں ایکسپائر ایتھلیٹکس ٹریک کو نیا لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی ایکسپرٹ جدید ایتھلیٹکس ٹریک بچھائیں گے۔

اس کے علاوہ 14 سال سے تکمیل کا منتظر باکسنگ ہال اور ملٹی جمنازیم بھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے انجینئرز نے کام شروع کر دیا ہے۔

کوچنگ سینٹر کے فٹنس جمنازیم کو بھی انٹرنیشنل لیول کا بنانے کیلئے کام جاری ہے۔ ورکرز اس کی تزین و آرائش کر رہے ہیں جبکہ روڈ بھی بنائے جا رہے ہیں۔ اولمپکس اور ایشین میڈلز کیلئے اپنے سینٹرز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹکس ٹریک، باکسنگ ہال اور بیڈمنٹن جمنازیم کو بھی انٹرنیشنل معیار کا بنائیں گے۔
 

Advertisement