گولڈن جوبلی قومی سنوکر چیمپئن شپ، شان نعمت نے ٹاپ کھلاڑی کو ہرا کر بڑا اپ سیٹ کر دیا

گولڈن جوبلی قومی سنوکر چیمپئن شپ، شان نعمت نے ٹاپ کھلاڑی کو ہرا کر بڑا اپ سیٹ کر دیا

این بی پی سپورٹس کمپلیکس کلفٹن میں جاری چیمپئن شپ میں شان نعمت نے سیڈ ایان مارک جان کو 2 - 4 سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا، لاسٹ 24 راؤنڈ میں خیبرپختونخوا کےآکاش رفیق نے اپنے ہی صوبے کے مدثر یعقوب کو 0 - 4، اویس منیر (پنجاب) نے زیب خان (بلوچستان) کو 2 - 4، شان نعمت (اسلام آباد) نے ایان مارک جان (سندھ) کو 2 – 4 سے شکست دی۔

اس کے علاوہ عبدالستار (سندھ) نے اپنے صوبے کے محمد فیضان کو 0 - 4، محمد آصف (این بی پی) نے ذوالفقار اے قادر (سندھ) کو 0 - 4، محمد سجاد (این بی پی) نے سلطان محمد (سندھ) کو 2 - 4، عبدالجاوید (اسلام اباد) نے علی رضا (سندھ) کو1 - 4، سید حسنین اختر (سندھ) نے آصف ٹوبہ (پنجاب)کو 2 - 4 سے شکست دی۔