ایسٹورل اوپن: سپینش کھلاڑی البرٹ راموس کی اپنے ہی ہم وطن کو شکست

Published On 28 April,2021 05:27 pm

لزبن: (دنیا نیوز) ایسٹورل اوپن میں سترہ سالہ کارلوس الکاریز ہار کر باہر ہو گئے، سپینش کھلاڑی البرٹ راموس نے اپنے ہی ہم وطن کو شکست دے دی۔

تفصیل کے مطابق پرتگال کے کلے کورٹ پر ’’ایسٹورل اوپن‘‘ مقابلے شروع ہو چکے ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں کروشیا کے مارین سیلچ کا سترہ سالہ کارلوس الکاریز سے میچ پڑا۔

ٹین ایجر نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے تجربہ کار حریف کو ٹف ٹائم دیا، سترہ سالہ سپینش کھلاڑی کو دو ایک سے شکست ہوئی۔

دوسرے میچ میں دونوں سپینش کھلاڑی مدمقابل ہوئے۔ البرٹ راموس نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں فتح سمیٹی۔ حریف فرنینڈو ورڈاسکو کے خلاف ان کی جیت کا سکور چھ تین اور چھ تین رہا۔

تیسرے مقابلے میں رچرڈ گیسکٹ فاتح رہے۔ ارجنٹائن کے یوآن لونڈیرو کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔ ٹینس سٹارز کے شاندار مقابلوں سے پرستار بھی محظوظ ہوئے۔

 

Advertisement