ٹوکیو اولمپکس میں کورونا کے وار گیمز سے پہلے تیز ہونے لگے

ٹوکیو اولمپکس میں کورونا کے وار گیمز سے پہلے تیز ہونے لگے

جاپان کے اولمپک ولیج میں امریکی ایتھلیٹ نے ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو آئسولیٹ کر لیا۔ گذشتہ روز امریکا کی ٹینس سٹار کوکو گف ایونٹ سے آوٹ ہوگئیں۔ اس سے پہلے جنوبی افریقی فٹبال ٹیم کے 2 پلیئرز سمیت 3 ممبران میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

دوسری جانب آسٹریلوی حکام نے وائرس حملوں کے باوجود 23 جولائی سے کھیلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔