اولمپک گیمز، مینز فٹ بال فائنل: برازیل اور سپین کی ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی

Published On 06 August,2021 04:52 pm

ٹوکیو:(ویب ڈیسک) دفاعی چیمپئن برازیل اور سپین کی ٹیموں کے درمیان اولمپک گیمزکے مینز فٹ بال ایونٹ کا فائنل میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

اولمپکس گیمزکے کانٹے دار مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں جس کا مینز فٹ بال ایونٹ اپنے اختتامی مرحل میں داخل ہو چکا ہے۔ دفاعی چیمپئن برازیل نے پہلے سیمی فائنل میں میکسیکو کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد پنلٹیز پر 1-4 سے ہرا کر اور دوسرے سیمی فائنل میچ میں سپین نے سخت مقابلے کے بعد میزبان جاپان کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ان دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل اباراکی کاشیما سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement