گولڈ کپ چیمپئن شپ، امریکا اور کینیڈا نے اپنےاپنےمیچ جیت لئے

Published On 16 July,2021 09:21 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور کینیڈا نے گولڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ گولڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ میں امریکا نے مارٹنیک کو 1-6 اور کینیڈا نے ہیٹی کو1-4 گول سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گولڈ کپ چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔ امریکی ریاست کنساس کے چلڈرن مرسی پارک میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں میزبان ٹیم امریکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارٹنیک بآسانی ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیرل ڈائیک نے دو جبکہ کیمیلی ،روبنسن،زارڈس اور نکولس سلسن نے ایک، ایک گول سکور کئے ۔

مارٹنیک کی طرف سے واحد گول جوز ریویئر نے کیا۔ امریکا کی اپنے گروپ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔

اسی گروپ کے دوسرے میچ میں کینیڈا نے ہیٹی کو بآسانی 1-4 گول سے ہرا دیا۔ کینیڈا کی طرف سے کائل کرسٹوفر لارن نے دو جبکہ ڈیوڈ وان ہوئلیٹ اور سٹیفن انٹونس نے ایک ایک گول سکور کیا۔

ہیٹی کی جانب سے واحد گول سٹیفن لیمبیس نے کیا۔ کینیڈا کی بھی اپنے گروپ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے ۔ یوں ٹیبل پر گروپ بی میں کینیڈا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ امریکا بھی 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
 

Advertisement