آل پنجاب فٹ بال چمپئین شپ کا اعزاز سیالکوٹ کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا

Published On 06 July,2021 09:18 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ہونے والی آل پنجاب فٹ بال چمپئین شپ کا اعزاز سیالکوٹ کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا، فائنل میچ میں لاہور کی ٹیم کو 2-1 سے شکست دی۔

گوجرانوالہ میں ہونے والے آل پنجاب فٹ بال چمپئین شپ کا فائنل میچ لاہور اور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے سر توڑ کوششوں کے باجود کوئی گول سکور نہ ہوسکا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے لیے خوب محنت کر رکھی تھی، میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک گول کیا گیا لیکن میچ کے آخری لمحات میں سیالکوٹ کی ٹیم نے ایک گول مزید کر کے 2-1سے لاہور کی ٹیم کو شکست دے دی، ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کھلاڑی بہت خوش تھے۔

میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ٹرافی اور نقد انعامات دیئے گئے۔
 

Advertisement