کراچی سپر ہائی وے پر 2 پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنیوالے ڈاکو باپ بیٹا نکلے

Published On 06 July,2021 01:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سپر ہائی وے پر مقابلے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے ڈاکو باپ بیٹا نکلے۔ بن قاسم ٹاؤن سے پولیس نے پاکستان اسٹیل مل سے لاکھوں روپے مالیت کا تانبہ چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے.

کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب گذشتہ شب ہوئے پولیس مقابلے میں ملوث دو ملزم باپ بیٹا نکلے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مارا گیا ملزم احمد دین اور فرار ہونے والا بیٹا بطور سکیورٹی گارڈ کی نوکری بھی کرتے تھے، دونوں کا تعلق شکار پور سے ہے جبکہ ملزموں نے مقابلے سے ایک شہری کو بھی دوران واردات قتل کیا. پولیس حکام کے مطابق شہری کی ہلاکت اور پولیس مقابلے کے تین مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

دوسری جانب بن قاسم ٹاؤن سے پولیس نے پاکستان اسٹیل مل سے لاکھوں روپے مالیت کا تانبہ چوری کرنے والے سکیورٹی اسٹاف میں شامل دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
 

Advertisement