کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 49 تولے سونا لوٹنے والے گرفتار

Published On 06 July,2021 12:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے جمالی گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 49 تولے سونے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے۔

کراچی کے جمالی گوٹھ کے قریب ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث انتہائی مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان نے محمدی مارکیٹ میں جیولر شاپ میں ڈکیتی کا اعتراف کیا۔

ملزمان نے دکان سے 49 تولے سونا اور دس لاکھ روپے لوٹے تھے، ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 

Advertisement