چارسدہ: کچہری کے سامنے شوہر کی فائرنگ، بیوی قتل، سالی زخمی

Published On 05 July,2021 07:07 pm

چارسدہ: (دنیا نیوز) چارسدہ میں کچہری کے سامنے شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا جبکہ مقتولہ کی بہن فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ ایک سال سے شوہر سے ناراض ہونے کے بناء پر میکے بیٹھی ہوئی تھی۔ آج جب مقتولہ تاریخ پیشی کے بعد عدالت سے باہر نکل رہی تھی تو اسکے سلمان نے پستول سے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں بیوی جاں بحق جبکہ سالی زخمی ہوگئی۔ مقامی پولیس کے مطابق انہوں نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چارسدہ کی اسی عدالت کے باہر وکیل کے چیمبر میں ملزمان نے تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
 

Advertisement