بہاولپور: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر بھائی نے سگے بھائی، اس کی بیوی اور دو بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ 116DNb علاقہ تھانہ ہیڈ راجکاں میں پیش آیا۔ بھائی نے بھائی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔ فریقین کا آپس میں زمین کا تنازعہ تھا۔ مقتولین میں مقصود، وسیم بی بی، سویرا رانی، گلشن رانی شامل ہیں۔
ڈی پی او بہاولپور نے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نواز کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ایسے افراد معاشرے کا ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔