صفدر آباد میں دوست نے دوسرے دوست کو قتل کر دیا

Published On 19 April,2021 07:40 pm

صفدر آباد: (دنیا نیوز) شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد میں دوست نے دوسرے دوست کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی گائوں عبد اللہ پور کولر میں سفیان نے بدر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قاتل اور مقتول دوست بھی تھے اور محلہ داربھی،لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وجہ عناد تاحال معلوم نا ہوسکی ہے تاہم تفتیش جاری ہے۔
 

Advertisement