بہاولنگر: (دنیا نیوز) غیرت کے نام پر پل فورڈ واہ کے علاقہ میں خاوند نے بیوی کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
بہاولنگر پل فورڈواہ کے رہائشی الیاس جٹ نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی روبینہ کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا قاتل خاوند الیاس جٹ نے گلے کے ساتھ مبینہ طور پر بیوی کے دیگر اعضاء بھی کاٹ ڈالے۔
ملزم الیاس جٹ کی مقتولہ روبینہ سے 15 سال قبل شادی ہوئی تھی مقتولہ کے قاتل خاوند سے 5 بچے 3 بیٹیاں 2 بیٹے بھی ہیں۔ ملزم الیاس بیوی بچوں کے ہمراہ لاہور رہائش پذیر تھا اور مزدوری کرتا تھا۔
ملزم کو اپنی بیوی پر غیر مرد سے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا الیاس بیوی بچوں کو لاہور سے آبائی رہائش گاہ فورڈ واہ پل بہاولنگر پر لے آیا ملزم نے موقع پاکر بیوی کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا۔
پولیس تھانہ اے نے موقع پر پہنچ کر مبینہ طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی۔