سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے تھانہ سٹی کے علاقے صوبیدار بازار میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد قتل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ صوبیدار بازار میں یہ واقعی اسوقت پیش آیا جب چند دن قبل ایک معمولی ٹراؤزر کی واپسی پر ہونے والے جھگڑے کی صلح کے لئے دونوں پارٹیاں بیٹھی تھیں کہ دونوں طرف سے آئے مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی فائرنگ کی زد میں آکر نصیر احمد،محمد رمضان اور ایاز جاں بحق ہو گئے جبکہ سجاد بٹ شدید زخمی ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ بازار میں دکانداروں نے دکانیں بند کردیں پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردیا ہے لیکن تاحال ابھی تک فائرنگ کرنے والوں کا تعین نہیں کی جاسکا۔