لاہور: (دنیا نیوز) لاہورکے علاقے نواں کوٹ میں ملزم نے پب جی سٹائل میں فائرنگ کر کے بھابھی، بہن اور محلہ دار کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم کوموقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں دو بھائیوں کے درمیان سامان بیچنے پر لڑائی جھگڑا ہوا جو تین افراد کی جان لے گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بہن ماریہ، بھابھی عظمیٰ نیلم اورراہگیر زاہدشامل ہیں۔ ملزم کی والدہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزم بلال نے پب جی سٹائل میں پہلے گھر والوں پر فائرنگ کی بعد میں گلی میں آکر محلہ دار کو دوڑنے کا کہا بعد میں فائر نگ کر دی،اہل علاقہ کے مطابق ملزم بلال نشے کا عادی ہے ،نشہ کے لئے پیسے مانگنے پراکثرجھگڑاکرتارہتا تھا۔