ٹوبہ ٹیک سنگھ: شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

Published On 16 April,2021 04:18 pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ چٹیانہ کے گاؤں میں شوہر عبد الکریم نے بیوی روبینہ بی بی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

سسرال والوں نے دعویٰ کیا کہ روبینہ بی بی نے خودکشی کی ہے جبکہ پولیس نے عبد الکریم اور اسکے بیٹے علی حیات کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔
 

Advertisement