لاہور: (دنیا نیور) ڈیفنس میں قتل ہونے والی 26سالہ مائرہ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقتولہ اور اس کی دوست اقرا کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کر لیا۔
بلجیم پاسپورٹ رکھنے والی مائرہ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کے مطابق مقتولہ کے والدین کی آج یا کل پاکستان آمد متوقع ہے، پولیس کی مختلف ٹیمیں قتل کے محرکات جاننے کے لیے کام کررہی ہیں۔
ایف آئی آر میں لواحقین نے ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ پر قتل کا الزام لگایا ہے، دونوں نوجوان مائرہ کے دوست اور اس سے شادی کے خواہش مند تھے۔
دوسری جانب پولیس نے مقتولہ مائرہ اور اس کی دوست اقرا کےموبائل فون کاریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔