گوجرانوالا: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کر ڈالا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ کھیالی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، دورانِ واردات ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسی دوران فائرنگ کا تبادلہ ہا جس کے باعث ایک ڈاکو بھی مارا گیا،
پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل بھی ڈاکووں نے مقتول تاجر سے 20 لاکھ چھینا تھا، وارات کرنے والا ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔