فیصل آباد: (دنیا نیوز) دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دس افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے 400 گ ب میں دو گروپوں میں تصادم ہوا، دوطرفہ فائرنگ میں شہری عامر اسحق چل بسا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بچوں کی لڑائی پر اہل محلہ نے صلح کروادی تھی، آج بھی جھگڑا ہوگیا۔ دونوں گروپ آج مسلح ہوکر آمنے سامنے آگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر دس افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔