سرائے عالمگیر: دشمنی نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، مخالفین کی فائرنگ، تین افراد قتل

Published On 17 May,2021 05:15 pm

سرائے عالمگیر: (دنیا نیوز) دشمنی نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، سرائے عالمگیر میں مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد مارے گئے

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے نواحی گائوں کھمبی پل پر کار میں سوار چچا اور بھتیجوں کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں سعد حمید، سیف علی اوربابر رشید موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

تھانہ صدر پولیس نےموقع پر پہنچ کر نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات عمر سلامت بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے قتل کے اس افسوسناک واقعہ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے قتل ملزمان کی جلدگرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
 

Advertisement