گوجرانوالا: دو گروپوں میں فائرنگ ، بچے سمیت دو افراد قتل

Published On 13 May,2021 05:29 pm

گوجرانوالا: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں فائرنگ کے بچے سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ گلشن عزیزکالونی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ عزیز کالونی میں حماد اور عاشر گروپ کے درمیان جھگڑا ہوا۔ گولیاں لگنے سے 6سالہ برہان اور17سالہ عثمان چل بسے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑائی کی وجوہات سامنے نہ آسکی ہیں۔ شواہدجمع کرکے نعشوں کو ڈی ایچ کیومنتقل کیاجارہاہے۔
 

Advertisement