مردان: غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3 افراد قتل

Published On 21 May,2021 06:33 pm

مردان: (دنیا نیوز) مردان میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3 افراد کو فاٸرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ مقتولین میں 2 سگے بھاٸی بھی شامل ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ مردان کے علاقہ طورو خاؤکلے میں رونما ہوا۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان صدام ,نعمت ,معراج پسران رحمت نے پہلے اپنی بہن شہلا کو فاٸرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور بعد میں اپنے دو چچا زاد بھاٸیوں اشتیاق ,وقاص پسران راحت علی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے غیرت کے نام پر تہرے قتل کی وارات کی ہے پولیس نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے 2 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاہے۔
 

Advertisement