خیر پور: سیاہ کاری کا الزام ، شوہر نے بیوی اور آشنا کو قتل کر دیا

Published On 27 May,2021 04:21 pm

خیر پور: (دنیا نیوز) سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے بیوی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا اور تھانے میں گرفتاری پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیر پور میں بی سیکشن تھانے کی حدود مل کالونی میں سیاہ کاری کے الزام میں دہرا قتل کا واقعہ پیش آیا، ملزم نصیر ناریجو نے بیوی لطیفاں ناریجو اور خان ناریجو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ملزم نے اپنی بیوی اور خان ناریجو کو قتل کرنے کے بعد بی سیکشن تھانے پر گرفتاری پیش کردی، پولیس نے دونوں لاشوں کا پوسٹمارٹم کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
 

Advertisement