کراچی: ڈکیتی کی کوشش ناکام، ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان گرفتار

Published On 05 July,2021 04:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈکیتی کی واردات ڈاکو کو ہی مہنگی پڑگئی۔ ملزمان کی وکیل کو لوٹنے کی کوشش، کی، پاس کھڑے نوجوان نے ڈاکو کو دبوچ لیا۔ ملزم کے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی: (دنیا نیوز) ملیر کینٹ میں ڈکیتی کی واردات ڈاکو کو ہی مہنگی پڑگئی۔ دو ملزمان کی کار سوار وکیل کو لوٹنے کی کوشش کی، پاس کھڑے نوجوان نے ڈاکو کو دبوچ لیا۔ ملزم کے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لٹیروں نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ ملیر کینٹ کے قریب سڑک پر فلمی سین نظر آیا، دوملزمان نے وکیل محمد عمر کو لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم بہادر نوجوان نے ملزم کو دبوچ لیا۔

نوجوان کی طرف سے ملزم کو دبوچنے کے بعد موٹرسائیکل سوار دوسرے ملزم نے گولی چلا دی لیکن ہوشیار نوجوان نے فلمی انداز میں ڈاکو کو گولی کے سامنے کر دیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔تاہم جائے واردات سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے فوری ایکشن لیا اور زخمی ملزم ربّ نواز کو جناح ہسپتال سے دھر لیا۔

ادھر منظور کالونی میں ملزمان شہری کے لاکھوں روپے مالیت کے چھ بکرے لیکر فرار ہوگئے، شہری نے واردات کا مقدمہ درج کرالیا۔، گلبہار پولیس نے ضلع وسطی میں لگاتار 5 پیٹرول پمپ لوٹنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا۔
 

Advertisement