کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، بچہ زخمی

Published On 05 July,2021 12:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب ملیر سٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت فدا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی بچے کی شناخت 12 سالہ اکبر کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ اکبر نامی بچہ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا۔

دوسری جانب فیروزآباد پولیس اور کار سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے اور 2 فرار ہو گئے۔
 

Advertisement