لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پولیس کے جوانوں کا نیا کارنامہ سامنے آیا ہے، وردی میں ملبوس پولیس اہلکار نوجوان سے رقم بٹورتے پکڑے گئے، ویلنشیاٹاؤن میں اہلکاروں نےعبد اللہ سےگن پوائنٹ پر 10 ہزارلوٹے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ویلنشیا ٹاؤن میں دوران پٹرولنگ اہلکاروں نے جاپانی نژاد عبد اللہ سے گن پوائنٹ پر دس ہزار لوٹے کی ویڈیو میں اہلکاروں کو عبداللہ کے والد اور دیگر شہریوں سے معافی مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عبداللہ گھر سے مارکیٹ کے لیے نکلا جسے راستے میں اہلکاروں نے روکا اور لوٹ لیا، متاثرہ لڑکے کا والد کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے بیٹے سے کہا اگر گھر بتایا تو گولی مار دیں گے۔ لڑکے کے گھر بتانے پر شہری اکھٹے ہوئے اور اہلکاروں کو پکڑ لیا۔
شہریوں نے پہلے اہلکاروں کو خوب سنائی اور پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا ۔اہلکار کمسن لڑکی اور شہریوں سے معافی مانگتے رہے۔
شہریوں نے اہلکاروں کو کہا کہ آپ ہماری حفاظت کے لیے نہیں ہمیں لوٹنے کے لیے آئے ہیں۔ بچے کو گولی مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے آپ کا ضمیر مر گیا تھا کیا۔ ہم یہاں موجود ہیں اب ہمیں گولی ماریں۔ اس سے قبل بھی تین چار بچوں سے یہ ہی اہلکار پیسے لوٹ چکے ہیں۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا تینوں اہلکاروں کے خلاف ریگولر محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔
ایس پی صدر کی ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کانسٹیبل محمد رفیق، خرم منظور اور حارث کو معطل کیا گیا۔ ساجد کیانی کی اہلکاروں کو فوری کلوز لائن کرنے کی ہدایت کر دی۔