لاہور، قتل یا خودکشی ؟۔۔۔۔نواب ٹاؤن کے علاقہ پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں، 26 سالہ حسن رضا کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ لاہور: نواب ٹاؤن میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد، مردہ خانے منتقل
نواب ٹاؤن کے علاقہ پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں، 24 سالہ کائنات بیڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی۔ ۔دونوں میاں بیوی کی الگ الگ کمروں سے لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا۔ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
دوسری طرف سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایس پی صدر سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔