کراچی: پولیس کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چچا، بھتیجا گرفتار

Published On 30 June,2021 04:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چچا اور بھتیجے کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی جمشید فاروق بجارانی کے مطابق ملزم عاصم اور سلمان نے سولجر بازارمیں اُسامہ نامی نوجوان کو سر پرگولی ماری تھی، ملزمان 11جون کو اسامہ کو گھرکے باہر زخمی کر کے فیصل آباد فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزموں نے واردات سے پہلے اسامہ کی ریکی کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزموں کا سراغ لگایاگیا، ملزمان کو روپوشی کے بعد گزشتہ روزکراچی پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد کرلیاگیا۔
 

Advertisement