صوبہ پنجاب کی جیلوں میں جلاد کم پڑ گئے، بھرتی شروع

Published On 29 June,2021 06:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسیاں دینے کے لیے جلاد کم پڑ گئے، آئی جی جیل خانہ جا ت نے جلاد کی بھرتی شروع کر دی۔

جیل ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کی تمام 43 جیلوں میں ایک ہی جلاد ہے جو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں تعینات ہے۔

جیل حکام کوجلاد کی بھرتی کے لئے 29 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جلاد کے لئے عمر 25 سے 35 سال کے درمیان اور پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے۔

جولائی سے ٹیسٹ لینے کے لئے بورڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ جلادوں کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد بھرتی کیا جائیگا۔ خیال رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کی سینٹرل جیلوں میں 240 سزائے موت کے قیدی موجود ہیں۔

 

Advertisement