چترال: سیاحوں نے فائرنگ کرکے حاملہ مارخور کو زخمی کر دیا

Published On 29 June,2021 03:32 pm

چترال: (دنیا نیوز) لوئرچترال میں سیاحوں نے فائرنگ کر کے حاملہ مارخور کو زخمی کر دیا جو گرم چشمہ روڈ کے دریا میں جا گرا، وائلڈ لائف اہلکار نے ریسکیو کر لیا۔

محکمہ وائلڈ لائف چترال کے مطابق لوئر چترال میں سیاحوں نے فائرنگ کر کے مارخور کو زخمی کر دیا، وائلڈ لائف اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد زخمی مارخور گرم چشمہ روڈ کے دریا سے نکالا اور طبی امداد دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیاح مار خور پر فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
 

Advertisement