پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی جیلوں کا جائزہ لینے سمیت اصلاحات اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کردیئے گئے، جیل عملے کی تربیت بہتر بنائی جائیگی، قیدیوں کو بھی بہتر شہری بنانے کےلیے مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
خیبرپخونخوا حکومت نے صوبہ بھر کی جیلوں میں جدید فلاحی نظام لانے کا فیصلہ کر لیا، جیلوں کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔صوبہ بھر کی جیلوں میں بڑھتے ہوئے مسائل اور سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کےلیےابتدائی مرحلے میں جیلوں کے اندر صورت حال کا جائزہ لیا جائیگا، خصوصی کمیٹی جیلوں میں ضرورت کے مطابق اصلاحات کےلیے اپنی تجاویز پیش کرے گی، معاون خصوصی جیل خانہ جات کہتے ہیں جیلوں میں پائی جانیوالی کمی کو پورا کرینگے۔
شہریوں نے جہاں جیلوں میں بہتری کےلیے حکومتی اقدامات کو سراہا تو وہیں قیدیوں کی اصلاح سمیت جیل عملے کی تربیت پر زور دیا، شہری کہتے ہیں جیل سے باہر آنے والے قیدیوں کو بہتر شہری بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔
خیبر پختونخوا کی جیلوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد قیدی ہیں۔